Lyrics Timed, click a line to jump
نہ رہا (نہ رہا) وہ سلسلہ (وہ سلسلہ)
تیری یادوں کا (تیری یادوں کا) جو تھا بے وجہ
آج بھی (آج بھی) روتا ہے دل (روتا ہے دل)
تیری یاد میں (تیری یاد میں) کیوں بے وجہ (کیوں بے وجہ)
منزلیں (منزلیں) جو ایک ہیں (جو ایک ہیں)
تو ساتھ چل (ساتھ چل)، میرے ساتھ آ (میرے ساتھ آ)
فیصلہ (فیصلہ) جو تھا صحیح (جو تھا صحیح)
پھر راستے کیوں ہیں جدا؟ (کیوں ہیں جدا؟)
جب کوئی خاص بن جاتا ہے، ایک احساس بن جاتا ہے
دل میں راز بن جاتا ہے، دل شفاف بن جاتا ہے
شخص انسان بن جاتا ہے، دل کا مان بن جاتا ہے
پھر مکر کر وہ وعدوں سے انجان بن جاتا ہے
جب سے تو پاس نہیں رہا، کوئی احساس نہیں رہا
دل اب شفاف نہیں رہا، مجھ میں کوئی راز نہیں رہا
تو اب مان کیوں نہیں رہا؟ وہ انسان نہیں رہا
ہر شخص مجھے جان کے انجان ہی رہا
پہلے بتا دیتی، "راستے ہمارے الگ ہیں"
جو بھی فیصلے ہوئے، وہ سبھی سارے غلط ہیں
اِک ہی راستے پہ ہو، پر تم اب فاصلے میں ہو
اچھا ہے فاصلے میں رہو، مجھے پڑتا فرق ہے
تمہیں چاند پسند ہے اور مجھے تارے پسند ہیں
مجھے رات پسند ہے، تمہیں اجالے پسند ہیں
تمہیں چلنا ہے مخمل پر شاہی لباس میں
میں بندہ فقیر، مجھے چھالے پسند ہیں
نہ رہا (نہ رہا) وہ سلسلہ (وہ سلسلہ)
تیری یادوں کا (تیری یادوں کا) جو تھا بے وجہ
آج بھی (آج بھی) روتا ہے دل (روتا ہے دل)
تیری یاد میں (تیری یاد میں) کیوں بے وجہ (کیوں بے وجہ)
منزلیں (منزلیں) جو ایک ہیں (جو ایک ہیں)
تو ساتھ چل (ساتھ چل)، میرے ساتھ آ (میرے ساتھ آ)
فیصلہ (فیصلہ) جو تھا صحیح (جو تھا صحیح)
پھر راستے کیوں ہیں جدا؟ (کیوں ہیں جدا؟)
سماتے ہیں مجھ میں خیال اب بھی تیرے
جواب اب بھی باقی سوالوں کے میرے
ہے تیری وجہ سے یہی حال میرا
جب تو یاد آئی، سہاروں پہ ٹھہرا
اندھیرا بھی مجھ سے ہے کہہ رہا
"جو لکھتا ہے تو، وہ مجھ سے بھی گہرا"
سویرا ہے تجھ سے پر تو اب نہیں میرا
میں تیرا سمندر اور تو ٹھہرا صحرا (صحرا)
جو تو کرتی ہے باتیں، اب وہ باتیں غلط (باتیں غلط)
دلوں کے مسئلوں میں پھنستی ہیں ذاتیں غلط (ذاتیں غلط)
اِتنا ہی چلنا ہے، منزل یہ میری
تو مڑ جا یہاں سے، آگے ہونے والی راہیں الگ
تجھے کھوتا نہیں تو لکھتا میں درد کیسے؟ (درد کیسے؟)
ترس کھاتے نہیں تو ہوتے ہمدرد کیسے؟ (ہمدرد کیسے؟)
ہمدرد بھی ہو نام کے، تم بس اپنے کام کے
آنکھیں پڑھ کے بتا دو، ہیں یہ مرض کیسے؟ (مرض کیسے؟)
(آنکھیں پڑھ کے بتا دو، میں یہ مرض کیسے؟)
نہ رہا (نہ رہا) وہ سلسلہ (وہ سلسلہ)
تیری یادوں کا (تیری یادوں کا) جو تھا بے وجہ
آج بھی (آج بھی) روتا ہے دل (روتا ہے دل)
تیری یاد میں (تیری یاد میں) کیوں بے وجہ (کیوں بے وجہ)
منزلیں (منزلیں) جو ایک ہیں (جو ایک ہیں)
تو ساتھ چل (ساتھ چل)، میرے ساتھ آ (میرے ساتھ آ)
فیصلہ (فیصلہ) جو تھا صحیح (جو تھا صحیح)
پھر راستے کیوں ہیں جدا؟ (کیوں ہیں جدا؟)