MyLyricsFinder

Yaar

AUR

00:07.11 “پھر بھی انکار کرے تو”

Lyrics Timed, click a line to jump

کیا پیار کرے تو
پھر بھی انکار کرے تو
کیا ساز بنوں میں؟
اس کی آواز بنے تو
جیت بنوں میں
اور اس کی ہار بنے تو
کیا پھول بنوں میں؟
پھولوں کا ہار بنے تو
میں بارشوں میں بھاگا یار
تیرے میرے دامن پہ داغ لگے تھے
اب بھی وہ داغ وہیں ہیں
ایک بار کہہ دے مجھ سے یار
ہنس کے کہ تو مجھ سے ناراض نہیں ہے
ہم میں کوئی راز نہیں ہیں
چھوٹے چھوٹے سے جو تیرے مکان تھے
وہ بارشوں میں تب بھیگ ہی جاتے
آس پاس ناراض راز
ان کشتیوں کی طرح ہی بہاتے
کاش تیری آنکھوں میں ہوں سپنے
دیکھتے تھے جو ہم بچپن میں
مل گیا ہے تجھے سارا جہاں اب
میں تو آج بھی ہوں اُس کل میں
سنسار میں ہے جتنا پیار
اتنا تو ہم اب تجھ سے کر بیٹھے ہیں
ہم روز یہی کہتے ہیں
اُس پار ہے جو میرا یار
اب وہ مجھ سے اتنا کیوں دور گیا ہے؟
کیا مجھ کو بھول گیا ہے؟
کچھ باتیں ہیں میرے دل میں
کچھ راتیں گزری مشکل میں
کاغذوں کے جو گل تھے بنائے
خوشبو آ رہی ان میں
نہ دیکھو میری طرف تم
چاہے تو بات ہی کر لو
ہم کو آزاد کرو تم
یا پھر برباد ہی کر دو
کچھ ہوتا ہے نا
آہستہ وار کرو تم
تھوڑی سی نفرت کر لو چاہے
تھوڑا پیار کرو تم
سنسار میں ہے جتنا پیار
اتنا تو ہم اب تجھ سے کر بیٹھے ہیں
ہم روز یہی کہتے ہیں
اُس پار ہے جو میرا یار
اب وہ مجھ سے اتنا کیوں دور گیا ہے؟
کیا مجھ کو بھول گیا ہے؟