Lyrics
ہزاروں تارے چمکتے ہیں کیوں؟
سمجھتے ہیں کیوں نہیں وہ کہ
تیری خوشبو، تیرا جادو
میرے خوابوں کے جہاں میں
کرتا ہوں میں اب تو بس تیرا انتظار
تیری نگاہوں کے اِس دریا میں ہوں میں ڈو—
ڈو—ڈوب رہا
ہاں، میں ڈو—ڈوب رہا
ہیں لاکھوں خواہشیں ایسی
کہ دل ٹوٹ گئے ہیں، پر ہم ہیں یہیں
یہ اندھیری راتیں، یہ ان کہی باتیں
میرے مَن سے کہیں کہ آگے
ایک آنسو کی ندیا ہے
اور دھوکے کا صحرا ہے
اور ہم نے گزرنا ہے
پر اب کیوں ڈرنا ہے؟
ہاں، تیری یہ مدہوشی
یہ اونچی سی خاموشی
لگے جیسے سرگوشی
ہے یہ کیسی بےہوشی؟
کہ میرے خیالوں میں تیرا پنچھی اُڑتا رہا
تیری نگاہوں کے اِس دریا میں ہوں میں ڈو—
ڈو—ڈوب رہا
ہاں، میں ڈو—ڈوب رہا
ہاں، میں ڈو—ڈوب رہا
ہاں، میں ڈو—ڈوب رہا